26 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمدینہ منورہ، عازمین کے لیے اردو سمیت مختلف زبانوں میں آگاہی مہم

مدینہ منورہ، عازمین کے لیے اردو سمیت مختلف زبانوں میں آگاہی مہم

- Advertisement -

ریاض۔3مئی (اے پی پی):مدینہ منورہ امور صحت کی جانب سےعازمین حج کے لیے اردو سمیت مختلف زبانوں میں آگاہی مہم کا آغاکیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ریجنل امور صحت کے ترجمان عبدالرحمان حمودہ نے بتایا کہ صحت آگاہی مہم کا آغاز یکم ذالقعدہ سے وزارت حج وعمرہ اور مدینہ ترقیاتی اتھارٹی کے تعاون سے کیا گیا ہے ۔

آگاہی مہم کے تحت مختلف مقامات پر ڈیجیٹل سکرینز نصب کی گئی ہیں جن میں مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، ریلوے سٹیشن کے علاوہ مختلف علاقوں میں موجود صحت مراکز شامل ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ آگاہی مختلف زبانوں میں فراہم کی جا رہی ہے جن میں اردو، انگلش، عربی اور فرانسیسی شامل ہے۔ آگاہی پیغامات کے دائرہ کووسیع کرتے ہوئے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں اور مختلف ہوٹلوں میں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ تحریر کے علاوہ تصاویر کی شکل میں بھی آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عازمین حج رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591654

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں