مدینہ منورہ کے نئے گورنر کی روضہ رسول ﷺپر حاضری

225
Medina
The new governor of Medina

جدہ ۔1جنوری (اے پی پی):مدینہ منورہ کے نئے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اورنوافل ادا کئے۔اردو نیوز کے مطابق مسجد نبوی آمد پر ادارہ امور حرمین کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور دیگر عہدیداروں گورنرکا خیرمقدم کیا۔

گورنر نے دعا کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کے دوران ریجن کی بھرپورخدمت کر سکیں۔یاد رہے کہ 12 دسمبر 2023 کو جاری ہونے والے شاہی فرامین میں مدینہ منورہ میں نئے گورنر جبکہ 5 ریجنز میں نائب گورنرز کا تقرر کیا گیا تھا۔