- Advertisement -
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ مذاکرات مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہوتے ہیں، مفاہمت اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کو سلجھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
منگل کو قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی یا بین الاقوامی سطح پر مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ اپنانا پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
- Advertisement -
پی ٹی آئی اگر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے تو یہ اچھا اقدام نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاست صرف انتشار اور ملک میں غیر یقینی پیدا کر نا ہے لیکن وہ کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559012
- Advertisement -