اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبرانہ رویہ باعث افسوس ہے۔ ہفتہ کو سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبر انہ رویہ باعث افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں نے ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے، یہ لوگ بصارت سے عاری اور دور اندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں۔