مذاکرات کی ناکامی پر یمنی فوج صنعاء داخل ہو گی ، سعودی عرب

182

ریاض ۔ 12 مئی (اے پی پی) یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لئے سرگرم عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے خبردار کیا ہے کہ یمن کا بحران حل کرنے کی خاطر کویت میں جاری امن مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں میں یمن حکومت صنعاءمیں فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گی۔مصری چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ ہم فوجی کاررواَئیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل کو پورا وقت دیں گے تاکہ کامیابی حاصل کی جا سکے، تاہم اگر یو این نے کویت میں جاری مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کر دیا تو اس کا فیصلہ کن دور یمن کی آئینی حکومت کی صنعاء میں بھرپور فوجی کارروائی کی صورت میں نکلے گا۔