- Advertisement -
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات سے مسائل کا حل نکل ہی آتا ہے، پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کیا ہے تو یہ ایک لاحاصل مشق ہے، مذاکرات کے راستے بند ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر صحافیوں پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کیخلاف ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552721
- Advertisement -