مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آمد

155
Sikh pilgrims
Sikh pilgrims

گوجرانوالہ 14 جون (اے پی پی):مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آمد،اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر ہنجراء اور پولیس افسران نے معزز مہمانوں کا پُرتپاک کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کی مقدس مقامات میں گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کو بھی خاص مقام حاصل ہے اس سلسلہ میں سال بھر مختلف اوقات میں ملکی،بھارتی اور دُنیا بھر سے سِکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اس سلسلہ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جمعہ کے روز سکھ یاتریوں کے وفد نے گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔گوردوارہ ایمن آباد آمد پر سکھ یاتریوں کوڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندرت ہنجراء نے پولیس افسران کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا۔