22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمذہبی ہم آہنگی، رواداری و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں...

مذہبی ہم آہنگی، رواداری و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے، بلال یاسین

- Advertisement -

لاہور۔30مئی (اے پی پی):وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے کہاہے کہ مساجد اسلامی معاشرے کے نیوکلیئس کا مقام رکھتی ہیں، معاشرے میں مسائل کی نشان دہی اور سماجی رویوں میں تبدیلی کیلئے علمائے کرام کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ باتیں جامعہ اشرفیہ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر وزیر ہائو سنگ نے مسجد میں آئے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ کے معلمین کی علمی و دینی گراں قدر خدمات لائق تحسین اورمذہبی ہم آہنگی، رواداری و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے۔ وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے کہاکہ ہمارے معاشرے کی اصلاح میں منبر کا کردار ناگزیر سمجھا جاتا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603480

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں