34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمراکش، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام...

مراکش، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں 5 گرفتار

- Advertisement -

رباط۔26اگست (اے پی پی):مراکش میں انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں 5 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے نے مراکشی میڈیا کے حوالے سےبتایا کہ مراکش کی عدالتی پولیس نے غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کو منظم کرنے میں ملوث دو مجرمانہ نیٹ ورکس کے سلسلے میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد مبینہ طور پر غیر قانونی امیگریشن کی منصوبہ بندی کے عمل میں تھے۔انہو ں نےمزید بتایا کہ گرفتاری کی کارروائیاں مراکش کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی سمگلنگ کے خلاف قومی کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382711

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں