رباط ۔ 20 نومبر (اے پی پی) شمالی افریقی ملک مراکش میں غریبوں میں خوراک کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں15 شہری ہلاک ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ سانحہ جنوبی مراکش کے ایک گاو¿ں میں اس وقت پیش آیا، جب وہاں ایک فلاحی ادارے کی طرف سے ضرورت مندوں میں مفت خوراک تقسیم کی جا رہی تھی۔وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ بھگدڑ اس وقت مچی جب مراکش کے صوبے الصویرہ کے سیدی بولعلام نامی گاوں میں سینکڑوں ضرورت مند شہریوں میں مفت اشیائے خوراک تقسیم کی جا رہی تھیں۔