مرتضیٰ جاوید عباسی کا سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

125
APP43-21 ABBOTTABAD: May 21 - Deputy Speaker National Assembly Murtaza Javed Abbasi inaugurating Gas Supply at Village Paswal, Kashna Shahkot (Circle Sherwan). APP

ایبٹ آباد۔ 21 مئی (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت دعوں کی بجائے حقیقی معنوں پر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔دھرنے والوں نے صوبہ کے عوام کو محرومیوںکے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔این اے 18میں سوئی گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔وہ اتوار کوپسوال میاں میں61.85ملین روپے کی لاگت کے سوئی گیس منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے ضلع کونسلرز شوکت ہارون خان،قاضی آصف،کسان کونسلر نذیر احمد گجر،جنرل کونسلر رخسار،ممبرمصالحتی کمیٹی صوبیدار(ر)محمود خان نے بھی خطاب کیا۔