پشاور۔ 10 مارچ (اے پی پی):خویشگی بالا ضلع مردان میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاراشفاق کی نمازجنازہ پورے سرکاری اعزازکےساتھ پولیس لائن مردان میں ادا کر دی گئی۔
نمازجنازہ میں ریجنل پولیس آفیسرمردان محمد سلیمان خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد اظہرخان ،ایس پی انوسٹی گیشن عالمزیب خان، سماجی شخصیات،پولیس افسران اور کثیرتعداد میں معززین نے شرکت کی، بعد ازاں شہید پولیس اہلکارکو ان کے آبائی گائوں میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔