- Advertisement -
پشاور۔ 08 اگست (اے پی پی):مردان پولیس نے مقابلے میں خطرناک اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی مردان پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ خطرناک اشتہاری ملزم امتیاز حسین جو مختلف تھانوں کو سنگین مقدمات میں مطلوب ہے، اس وقت بائی پاس روڈ تمبولک کے علاقے میں موجود ہے۔
ضلعی پولیس سربراہ مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی خائستہ رحمان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری طور پر ریڈ کیا۔ ریڈ کے دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -