پشاور۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):کاٹلنگ پولیس نے گوداموں سےاشیاءخوردونوش کی چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کاٹلنگ گل شید خان نے کہا کہ ملزمان سے ایک کروڑ تین لاکھ روپے، 15 بوری چاول، بڑی مقدار میں گھی اور آٹے کی بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں ۔پولیس نے گودام کے چوکیدارآصف کوشامل تفتیش کیا جنہوں نےدیگرچوکیداروں فوادرفیق ،شفیق اورعارف کے ساتھ ملکر چوری کرنےکااعتراف کرلیا ہے۔چاروں ملزمان آپس میں بھائی ہیں ,جورات کو بازار میں چوکیداری کرتے تھے۔