مردان، ایس پی سٹی نے گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

107

پشاور۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):ایس پی سٹی مردان شفیع الرحمان کی قیادت میں انتظامیہ کے اہلکاروں نے گزشتہ روز مختلف گرجا گھروں کے لئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مردان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی شفیع الرحمان نے مردان میں موجود گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سکیورٹی کے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ کی گئی تاکہ مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایس پی سٹی نے سکیورٹی اہلکاروں کو مزید چوکس رہنے اور حفاظتی تدابیر کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔