مردان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران خان کی سبزی منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی

142
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

پشاور۔ 21 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان کامران خان نے جمعرات کو سبزی منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی۔

ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے سبزی منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بولی کے بعد اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔ بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہے۔ مصنوعی بولی و گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔