مردان، بجلی میٹر چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

180
arrested
arrested

پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی):مردان کے تھانہ شیخ ملتون پولیس نے بجلی میٹر چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔ مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر منشیات اور سماجی جرائم کیخلاف ضلعی پولیس کی جانب سے مہم جاری ہے۔

تھانہ شیخ ملتون پولیس نے ایس ایچ او بخت زادہ خان کی قیادت میں کارروائیوں کے دوران رات کے وقت بجلی کے میٹر چوری کرنے اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان سلیم، ساجد پسران گل نبی اور عاقب کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ 2 عدد بجلی کے میٹرز، 1037 گرام چرس اور 823 گرام آئس برامد کرلی گئی۔