مردان، تھانہ چورہ پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، اسلحہ برآمد، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

86

پشاور۔ 24 جنوری (اے پی پی):مردان کی تھانہ چورہ پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کرکے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رستم سرکل عاشق حسین کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ چورہ اعجاز خان کی قیادت میں گجرات، بخشالی، اسڑ، چمڈیری اور فاطمہ کلی سمیت دیگر مقامات میں مؤثر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں 18 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا اور 10 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 3 پستول اور 35 کارتوس برآمد کیے گئے جبکہ دفعہ 216 کے تحت 2 مقدمات درج کیے گئے۔ مزید برآں انسداد ہنگامہ آرائی ایکٹ 107/151 کے تحت 13 افراد اور 55/109 کے تحت 7 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔