مردان، تھانہ کاٹلنگ کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

67

پشاور۔ 16 فروری (اے پی پی):مردان کے تھانہ کاٹلنگ پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کرکے کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او مردان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کاٹلنگ سرکل کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او کاٹلنگ سلامت خان کی قیادت میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

آپریشن بیلاندی، چک بیلاندی، بابوزو، کاٹلنگ اینزرگے، کٹی گڑھی، کنج، شیرو ڈھیری، لکپانی، چڑچوڑ اور لنڈی شاہ کے علاقوں میں حالیہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 17 گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 2 پستول، 25 کارتوس، 125 گرام آئس، 865 گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ کئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔