مردان، صوابی روڈ زنڈو سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق، خواتین سمیت 3 افراد زخمی

152
Chichawatni

پشاور۔ 07 دسمبر (اے پی پی):مردان کے علاقے صوابی روڈ زنڈو سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک سال کی بچی جاں بحق اور خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 مردان کے مطابق صوابی روڈ زنڈو سٹاپ کے قریبکار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں ایک سال کی بچی جاں بحق اور ایک ہی گھر کے خواتین سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق بچی اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیاہے۔