پشاور۔ 28 مئی (اے پی پی):مردان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 6 کو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلیں۔مردان پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات کے پیش نظر تھانہ جبر پولیس نے ڈی ایس پی کاٹلنگ سرکل گلشید خان کی نگرانی اور ایس ایچ او طاہر احمد کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروشان گوہر علی اور اختر محمد ساکنان شیخانو کلے کے قبضے سے مجموعی طورپر 275 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طورپر 171 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ تھانہ پارہوتی پولیس نے دوران گشت 1 منشیات فروش شاہد خان سکنہ فارم کورونہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے دوران تلاشی 140 گرام ائس برآمد کرلی گئی۔تھانہ کاٹلنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔گرفتار منشیات فروش ملنگ سکنہ لنڈے شاہ کاٹلنگ کے قبضے سے 252 گرام آئس اور 939 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔