پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122 مردان کی جانب سے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے دوران عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی نگرانی میں 4 ایمبولینسز، فائر وہیکل، واٹر باؤزر اور میڈیکل ٹیمیں جلوس کے ساتھ تعینات ہیں۔
بکٹ گنج امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس کی نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ریسکیو اسٹیشنوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جلوس کے دوران زخمی اور گرمی سے متاثرہ عزاداروں کو فوری امداد فراہم کر رہی ہیں۔