مردان ، پولیس نے دوران گشت دومنشیات فروش گرفتار کر لئے

127
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ضلع مردان کےتھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے ایس ایچ او سیف اللہ خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2منشیات فروش کوگرفتارکرکےان کےقبضےسے منشیات برآمد کرلی گیا۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلعی پولیس کا ڈویژنل ایس پیز اور سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں منشیات فروش عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران

تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے دوران گشت کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان عمیر سکنہ ٹانگہ آڈہ دولتزئ اور سید نواب سکنہ گڑھی اسماعیل زئ کو گرفتار کرلیاگیا۔گرفتار ملزمان سے دوران تلاشی بالترتیب 965گرام چرس اور 227گرام آئس برآمد کرکے تھانہ منتقل کرلیاگیا۔ملزمان کےخلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔