مردان کے تھانہ طورو کی پولیس نے فائرنگ کی واردات میں ملوث فرار ملزم گرفتار کر لیا
مردان ، پولیس پر فائرنگ کی واردات میں ملوث فرار ملزم گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 10 اپریل (اے پی پی):مردان کے تھانہ طورو کی پولیس نے فائرنگ کی واردات میں ملوث فرار ملزم گرفتار کر لیا ۔جمعہ کو تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ طورو پولیس نے پولیس پر فائرنگ کی واردات میں ملوث فرار ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم عبداللہ سکنہ بنڑ بابا طورو کا ایک ساتھی واردات کے روز زخمی حالت میں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








