مردان ، ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائےایجوکیشن اجلاس منعقد

69

پشاور۔ 30 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فہد افتحار، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے محکمہ تعلیم کے افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر مردان نے تعلیم کی بہتری، سکولوں میں بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی ای او میل و فیمیل کو ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹرعظمت اللہ وزیرنے طلبہ کے لیے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقہ تعلیم پر عملدرآمد پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر مردان نے سکول کےانتظامی سٹاف کی تعیناتی، پانی و بجلی کی فراہمی، سکولز کی مرمت اور باؤنڈری والز کے مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔