مردان ارم کالونی کے افسوسناک واقعے پر صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا اظہارِ افسوس، لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی

41

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے مردان کے علاقے ارم کالونی کا دورہ کیا جہاں حالیہ افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوئے۔ وزیر خوراک نے شہداء کے غم زدہ گھرانے کے سربراہ اور ممتاز تاجر حاجی امجد سے تعزیت کی اور واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ظاہر شاہ طورو نے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قبروں پر حاضری دی۔ ظاہر شاہ طورو نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیر خوراک نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کی ہیں۔