- Advertisement -
پشاور۔ 30 جنوری (اے پی پی):مردان کے تھانہ شہبازگڑھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے آئس برآمد کر لی۔
ترجمان ضلعی پولیس مردان کے مطابق پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران تھانہ شہبازگڑھی پولیس ٹیم نے ایس ایچ او بلال حلیم خان کی قیادت میں گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شیراز ولد مہر ذادہ سکنہ بالاگڑھی کو گرفتار کر لیا۔
- Advertisement -
ملزم نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت حکمت عملی سے اسے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 404 گرام آئس برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553721
- Advertisement -