مردان ضلع کچہری کے گیٹ پر دو دھماکے، 11 افراد جاں بحق،27 زخمی پولیس نے خودکش حملہ آور کو اپنے ہدف بار کونسل تک نہیں پہنچنے دیا ، جاں بحق ہونے والوں میں تین وکلاءاور دو پولیس اہلکار شامل ہیں ،ڈی آئی جی اعجاز خان پشاور۔02ستمبر (اے پی پی)مردان کی ضلع کچہری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے،ڈی …
مردان ضلع کچہری کے گیٹ پر دو دھماکے، 11 افراد جاں بحق،27 زخمی

مزید خبریں
مردان ضلع کچہری کے گیٹ پر دو دھماکے، 11 افراد جاں بحق،27 زخمی
پولیس نے خودکش حملہ آور کو اپنے ہدف بار کونسل تک نہیں پہنچنے دیا ، جاں بحق ہونے والوں میں تین وکلاءاور دو پولیس اہلکار شامل ہیں ،ڈی آئی جی اعجاز خان
پشاور۔02ستمبر (اے پی پی)مردان کی ضلع کچہری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے،ڈی آئی جی مردان اعجاز خان کے مطابق پہلا دھماکہ کچہری گیٹ پر خودکش حملہ آور نے دستی بم پھینک کر کیا جبکہ دوسرا دھماکہ خودکش تھا ۔ڈی آئی جی مردان کے مطابقپولیس نے خودکش حملہ آور کو کچہری گیٹ پر روکنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس پر دستی بم پھینکا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو اپنے ہدف بار کونسل تک نہیں پہنچنے دیا اور کچہری کے احاطے کے اندر ہی ہلاک کر دیا ۔








