مردان طورونوے کلےمیں 3 گاڑیوں کےدرمیان تصادم ،دو افراد شدید زخمی

57
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):مردان طورونوے کلے روڈ پر3 گاڑیوں کے آپس میں تصادم کے باعث دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122 کےمطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی میڈیکل ٹیم اورایمبولینسیں حادثے کی جگہ پرپہنچ گئیں۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال زرائع نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی ہے۔