مردان میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

103

پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان میاں بہزاد عادل کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنیدخالد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر براق اعوان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعمان پرویز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ سرور نے محکمہ واپڈا کے اہلکار اور لوکل پولیس کے ہمراہ مردان کے مختلف علاقوں میں کنڈا مافیا اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران کنڈے، ٹیمپرڈ میٹرز کو ہٹا دیئے اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر ا دی ۔

اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن افسران نے کہا ہے کہ واپڈا اتھارٹی کےہمراہ مردان کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔