مردان پولیس نے دوہرےقتل کےملزم کوگرفتارکرلیا

70
Criminal arrested
Criminal arrested

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):مردان پولیس نے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدرفیاض خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کامرس کالج کے طالب علم اور ان کے دوست کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ملزم نےکامرس کالج کے قریب دو ساتھیوں پر فائرنگ کی تھی،جس سے دونوں دوست موقع پر جاں بحق ہوگئےتھے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد دوہرے قتل کےملزم کوگرفتار کرلیاگیا ۔ واقعہ کے بعد ایس پی صدر فیاض خان کی قیادت میں تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم صہیب کو گرفتار کر لیا۔پولیس کےمطابق ملزم نے تکرار کی بنا پر دونوں ساتھیوں سدیس اور شہزاد کوقتل کیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔