پشاور۔ 25 نومبر (اے پی پی):مردان پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان مردان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی مراد خان کی قیادت میں پولیس نےمختلف علاقوں مزدور آباد، قدرت آباد، امین کلے، ارٹ کورونہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 عدد 30بور پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتش شروع کردی ہے ۔
پولیس حکام نے اس موقع پر واضح کیاکہ آپریشن کا مقصد سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔