مردان پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث چاررکنی گروہ گرفتار

119
مردان پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث چاررکنی گروہ گرفتار

پشاور۔ 08 جنوری (اے پی پی):مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث چاررکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان مردان پولیس کےمطابق مردان پولیس نے ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی شفیع اللہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ ڈی ایس پی سٹی عجب خان کی زیر نگرانی اور ایس ایچ اوتھانہ سٹی عبدالسلام خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار کرلیا ۔

ملزمان میں کامران یاسین، مرسلین اور گل اسلام ساکنان بدرگہ ضلع مالاکنڈ شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے 15 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 1 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ایس پی سٹی شفیع اللہ خان نے پریس کانفرنس کے دوران برآمد شدہ مسروقہ موٹرسائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کیے اور کہا کہ مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔