پشاور۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔ ترجمان مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ضلعی پولیس کا منشیات فروشی کے دھندے ملوث ملزمان کیخلاف جاری مہم کے دوران تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے ایس ایچ اوسیف اللہ خان کی قیادت میں دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد ساکن مچنی محب بانڈہ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سے دوران تلاشی 55گرام آئس برآمد ہوکر تھانہ منتقل کرکے مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔