پشاور۔ 17 فروری (اے پی پی):مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے ایس ایچ او ہمایوں خان کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم عادل سکنہ سری بہلول نہر کوارٹرز کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔