مردان پولیس کی کارروائی ، مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

84

پشاور۔ 12 فروری (اے پی پی):مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کےمقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ چورہ پولیس نے ایس ایچ او اعجاز خان کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے اراضی تنازعہ پر قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم وصال محمد سکنہ بابینئی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔ملزم گزشتہ طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا ۔پولیس نے جدید تکنیکی وسائل اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے کامیاب چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔