- Advertisement -
پشاور۔ 12 فروری (اے پی پی):مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں زاہد اور مسعود کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 4354 گرام چرس ، 297 گرام آئس اور 437 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔
- Advertisement -
ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
- Advertisement -