مردان پولیس کی کارروائی میں تین منشیات فروش گرفتار

136

پشاور۔ 28 فروری (اے پی پی):مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان مردان پولیس کےمطابق ایس ایچ اوتھانہ صدر ممریزگل خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش لیاقت ساکن بوچھے کلے ،

بلال اور عباس ساکنان گوجر گڑھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 1854 گرام چرس اور 459 گرام آئس برآمد کرلی۔گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔