مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہوگا

114

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی)ملک بھر کے 63اضلاع میں چھٹی مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور مردم شماری کا دوسرا مرحلہ اس ماہ کی 25تاریخ کو شروع ہوگا اور اگلے ماہ مئی کی 25تاریخ کو مکمل ہوگا ۔قومی ادارہ شماریات کے مطابق 63اضلاع میں گذشتہ مہینے کی 15تاریخ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔ پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کے 16، سندھ کے 8، خیبر پخنونخوا کے 14، بلوچستان کے 15، آزاد کشمیر کے 5اور گلگت بلتستان کے 5اضلاع میں مردم شماری کی گئی۔ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ اس ماہ کی 25تاریخ کو شروع ہوگا اور 25مئی کو مکمل ہوگا۔