کراچی۔ 27 جولائی (اے پی پی):مرکزی بینک، زری پالیسی کا اعلان 31جولائی کو ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 31جولائی 2023کو ہوگا جس میں زری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد اسی روز گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ایک پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔