کراچی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1147 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1147 ارب 25 روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.91 فیصد تا 5.77 فیصد سالانہ کے حساب سے 1152 ارب 25 روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 28 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 27 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔