کراچی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1215 ارب 80 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1215 ارب 80 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.78 فیصد سالانہ کے حساب سے 1218 ارب 80 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 28 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 27 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔