مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 900 ارب روپے شامل کر دئیے

111

کراچی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 900 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.84 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 900 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.84 فیصد سالانہ کے حساب سے 922 ارب 75 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 19 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.84 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 269 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 246 ارب 25 کروڑ روپے منطور کئے۔