مرکزی بینک کو نئے خطوط پر استوار نہ کرنے کی صورت میں ترکی کو سنجیدہ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ترک صدر

79
Turkish president
Turkish president

انقرہ ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اگر ملک کے مرکزی بینک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات نہ کی گئیں تو ترکی کو سنجیدہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایردوآن کا یہ بیان مرکزی بینک کے صدر مراد چیتن کایا کی برطرفی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ہفتہ کو ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے چیتن کایا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ ان کے نائب مراد یوسل کو مرکزی بینک کی صدارت سونپی گئی ہے۔ اس برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی تاہم مرکزی بینک کی جانب سے ملک میں شرح سود بلند رکھی گئی تھی جس پر ایردوآن مسلسل تنقید کرتے آ ئے ہیں۔