مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب بدھ کو چوک گھنٹہ گھر میں منعقد ہوگی

164

فیصل آباد۔ 13 اگست (اے پی پی):مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا کی ہدایت پر انجمن تاجران فیصل آباد سٹی کے زیر اہتمام 77 واں یوم آزادی شہر کی تاجر برادری کے ہمراہ جوش وخروش کے ساتھ منایاجائیگا۔ اس سلسلے میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب آج 14 اگست بروز بدھ سہ پہر 4.30 بجے چوک گھنٹہ گھرفیصل آباد میں منعقد ہوگی جہاں شہر کے تاجر اپنے قائدخواجہ شاہد رزاق سکا کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹیں گے اور تحریک پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرکے ان کے ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فا تحہ خوانی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی اور امن و سلامتی کی دعا کی جائیگی۔

انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہداورسینئر رہنماؤں مرزا طالب صدیق بیگ، مرزااشرف مغل،مرزا مظہر صدیق بیگ، سہیل نیاز طور، محمودرحمانی، ثمریز سومی،حاجی منظور قادر،ایس ایم ایوب، چوہدری محمداکرم،محمد یعقوب اعوان،امجدعقیل شیخ، قیوم انور، چوہدری لطیف سیال، یاسین باردانے والے،اعجاز چوہدری،رضوا ن پپو، شوکت اللہ، شیخ ریاض،حاجی ادریس،حاجی ندیم وہرہ، عمران مجید ملک، عبداللہ، اسلم جگنو،مرزا شہزاد، عبدالستارجٹ، رانا فرید،رانا طارق، مہر نعیم،رانا عبداللہ اشفاق،ملک بشیر اور دیگر نے کہاکہ آزادی عظیم نعمت ہے اورپاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیاتھا جسکی حفاظت، بقا و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے قومی وحدت کے ساتھ تمام ترصلاحتیں بروئے کار لانا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کوآزادی کی قدوقیمت سے آگاہ رکھنے کیلئے جشن آزادی کی تقریبات بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔