مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا

279

پشاور۔21مارچ (اے پی پی):مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل بروزبدھ بمقام دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف عید گاہ چارسدہ روڈپشاور میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے،

جن میں ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور پاکستان سید مشاہد حسین خالد،علامہ محمد ڈاکٹر حسین اکبر،مفتی فضل جمیل رضوی، حافظ عبدالغفور،مولانا محمد یٰسین ظفر،مفتی فیصل احمد،مولانا راغب حسین نعیمی،مفتی محمد یوسف کشمیری،مفتی علی اصغر عطاری،قاری مہر اللہ،سید حبیب اللہ چشتی،مولانا اسد زکریا قاسمی،مفتی ضمیر احمد ساجد،پیر سید شاہد علی جیلانی،مولانا عبدالرؤف مدنی،مولانااشرف علی،مولانا عبدالمالک بروہی،غلام مرتضیٰ،چیف میٹ سردار سرفراز،زین العابدین اور زونل ممبران پشاور میں مولانا احسان الحق،مولانا طیب قریشی،مفتی فضل اللہ جان،علامہ عابد حسین شاکری،مفتی عتیق اللہ قادری،مولانا عبدالبصیر شاہ،مولانا محمد علی شاہ و دیگر حضرات شامل ہوں گے،

پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ رمضان المبارک 1444؁ھ کے چاند کی رؤیت کا فیصلہ کیا جائے گا،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں،چاند دیکھنے کے حوالے سے مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دی جا سکتی ہے چیئرمین 0321-9410041/0333-9100619،ڈی جی مذہبی امور 0300-6831822،دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور 091-9330427۔