مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا غزہ کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار، غزہ پر اسرائیلی بربریت کی مذمت

80
Abdul Khabir Azad
Abdul Khabir Azad

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی ہے ۔

پیر کو وزارت مذہبی امور میں ربیع الثانی کے چاند کی رویت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے دیگر اراکین کے ہمراہ غزہ کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلامی ممالک ، او آئی سی اور اقوام متحدہ غزہ اور نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف سعودی عرب، ترکیہ، ایران اور قطر کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی امداد و نصرت اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لئےاللہ تعالی سے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔