مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

106

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف جو حربے استعمال کرنے ہیں کرے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے کسی حربے سے ڈرنے والی نہیں، عوام ماضی کے سیاستدانوں سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں، 70 سالوں میں قوم اور ملک کے وسائل کو جس بےدردی سے لوٹا گیا آج سب اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے بعد اب عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پالیسی بنا رہی ہے۔