فیصل آباد۔ 30 جنوری (اے پی پی):مرکزی علماکونسل پاکستان کی اپیل پر ملک بھرمیں 2 فروری(جمعہ) کو’’ ووٹ کی شرعی حیثیت اور امید وار کیساہونا چاہئے‘‘ کے عنوان پر خطبات دئیے جائیں گے۔
چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے اپنے ایک بیان میں ملک بھرکے علماو مشائخ سے اپیل کی ہے کہ وہ 2فروری کو خطبات جمعہ میں’’ووٹ کی شرعی حیثیت اور امیدوار کیسا ہوناچاہئے‘‘ کے موضوع پر خطاب اور عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کریں تاکہ وہ ووٹ ڈالتے وقت بھرپور شعور کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ8فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اس لئے اپنے ووٹ کو استعمال کرنا شرعاًضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ منبرومحراب سے عوام کو ’’امید وار کیسا ہوناچاہئے‘‘بارے آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اسمبلیوں میں اسلام اور نظریہ پاکستان کے حامی لوگ پہنچنے چاہئیں اس لئے مروجہ نظام میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہے اورہر فرد کا شرعی، اخلاقی، قومی اور ملی فریضہ ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھے اور اس کا درست استعمال کرے۔