32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںمرکزی مسلم لیگ افواج کے شانہ بشانہ ، استحکام پاکستان کےلئے کسی...

مرکزی مسلم لیگ افواج کے شانہ بشانہ ، استحکام پاکستان کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سردار سجاد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 6 مئی (اے پی پی):پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر سردار سجاد نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بھارت کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور استحکام پاکستان کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، غزہ کی قربانیاں صرف فلسطین کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا قرض ہے ۔ وہ یہاں 11 مئی کو شہدا ئے غزہ و دفاع پاکستان کانفرنس سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری امجد اسلام امجد، تحصیل صدر حویلیاں سردار رحیم داد خان، صدر تحصیل لوئر تناول سردار ثوبان و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ و فلسطین کے مظلوموں کے بہتے لہو نے حق و باطل کی لکیر واضح کر دی ، ہماری جماعت ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ سردار سجاد نے کہا بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہم کوئی کمزور قوم نہیں ، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور استحکام پاکستان کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے اور استحکام پاکستان کے حق میں 11 مئی کو دن تین بجے ختم نبوت چوک میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593142

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں